پاکستانی کھلاڑی ڈریگنز ہیں، سیمی فائنل سے پہلےآسٹریلوی اوپنر ڈریوڈ وارنر نے بھی پاکستان کی تعریف کر دی

David Warner sinks West Indies then England help Australia into semis | T20  World Cup 2021 | The Guardian

جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شاندار پرفارمنس کی بدولت آسٹریلوی اوپنر بلے باز ڈیوڈ والرنر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ڈریگنز جیسا کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کا سیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ 11 نومبر کو ہونے جارہا ہے جس سے قبل آسٹریلوی اوپنر وارنز نے اپنا بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں اُنہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی ورلڈکپ میں پرفارمنس کی خوب تعریف کی۔

وارنر کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان ورلڈکپ میں کھیل پیش کررہا ہے، وہ بظاہر بہت خطرناک دکھائ دے رہا ہے لیکن آخر میں وہی میچ میں جیتتا ہے جو اچھا کھیل پیش کرتا ہے اور ہم اچھا کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ وارنر نہایت زبردست فارم میں ہیں۔ اُنہوں نے آسٹریلیا کے کیےگزشتہ دو تین میچز میں شاندار باری کھیلی جس کی بدولت آسٹریلیا نے اہم فتوحات بھی حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت سیمی فائنل میں رسائ حاصل کرچکی ہے۔ پاکستان 11 نومبر کو آسٹریلیا سے سیمی فائنل کھیلے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *