ٹی 20 ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس کے باوجود پاکستانی ٹیم نے بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا

Pakistan's cricketers celebrates after the dismissal of Namibia's Michael van Lingen (not pictured) during the ICC men’s Twenty20 World Cup cricket match between Namibia and Pakistan at the Sheikh Zayed Cricket Stadium in Abu Dhabi on November 2, 2021. (Photo by INDRANIL MUKHERJEE / AFP) — AFP or licensors

پاکستان کرکٹ ٹیم نے موجودہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سب سے بہترین پرفارمنس کے باوجود ایک بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم سب سے زیادہ نوبال مروانے والی ٹیم بن گئ ہے۔

کرکٹ ماہر مظہر ارشد کے مطابق پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اب تک 10 نوبالز کی ہیں جو کہ کسی بھی ٹیم سے زیادہ ہیں۔مگر حیران کن طور پر پاکستان کے لیے نہ نوبالز زیادہ پریشانی کا باعث نہیں بنیں کیونکہ ان نو بالز پر ملنے والی فری ہٹس پر کوئی باؤنڈری سکور نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیمی فائنل اور فائنل میچز میں نو بالز سے بچنا ہوگا اور اہم موقع پر کی گئیں نوبالز نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بڑے میچز میں نوبالز میچ کا رُخ بدل دیتی ہیں لہٰذا ہمارے گیند بازوں کو اس بات کا دیہان رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ دبئی اسپورٹس سٹی میں 11 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *