یہ دن میں کبھی نہیں بھول پاؤں گا۔۔ شاہد آفریدی نے ریکارڈ ساز سینچری کو یاد کر کے اپنے مداحوں کے لئے پیغام شیئر کر دیا

Image

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی ریکارڈ ساز اننگز کی یاد تازہ کردی۔

آج کے دن 1996 میں سری لنکا کے خلاف بناۓ جانے والی ریکارڈ ساز سنچری کو یاد کرتے ہوۓ بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں اس دن کی اہمیت ہمیشہ قائم رہے گی۔

4 اکتوبر 1996 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں 37 گیندوں پر تیز ترین سینچری کرکے ریکارڈ بنانے والے سابق کپتان اور کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے یادگار میچ کی ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کی ۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس دن کو میں کبھی نہیں بھولوں گا۔ انہوں نے دنیا بھر میں میرے تمام مداحوں کے لیے پیغام دیا کہ یاد رکھیں ، خواب سچ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ 4 اکتوبر 1996 کو شاہد آفریدی نے 37 گیندوں پر تاریخ ساز اننگ کھیلی تھی۔ اُن کا یہ ریکارڈ 21 سال تک قائم رہا۔ بعد میں نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر اینڈرسن نے 2017 میں 36 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ لیکن اُن کا یہ ریکارڈ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا۔ جنوبی افریکا کے ای بی ڈی ولیرز نے 31 گیندوں پر سنچری اسکور کر کہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

واضح رہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ورلڈ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹ سے بنایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *