ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑیوں نے عمان کو فتح دلوادی

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑیوں نے عمان کو فتح دلوادی

ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز کل عمان اور پی این جی کے میچ سے ہوا جس میں اومان نے دس وکٹوں سے بہترین فتح حاصل کی۔

ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان عمان کو پاپوا نیو گنی کے خلاف فتح دلوانے میں پاکستان اور بھارتی نژاد کرکٹرز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

5 ستمبر 1992 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے 29 سالہ عاقب الیاس سلہری نے اوپننگ کرتے ہوئے 43گیندوں پر 50 رنز کی شاندار اور ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

عاقب الیاس کا ساتھ نبھایا بھارت کے شہر لدھیانہ سے آنے والے جتیندر سنگھ نے، انہوں نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دونوں نے مل کر ناقابل شکست رہتے ہوئے 131 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 10 وکٹوں سے فتح دلوائی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز کل سے ہو گیا تھا۔ ایونٹ میں روزانہ دو میچز کھیلے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *