نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے رابطہ ، کیا بات چیت ہوئی ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

Given the credible threat, there was no way we could stay in Pakistan- NZC  CEO David White

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کو دوبارہ شیڈول کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ اور رمیز راجہ کے درمیان رابطہ ہواہے جس دوران دونوں بورڈز 2023 مکمل ہونے سے قبل منسوخ کیئے جانے والے دورے کو دوبارہ شیڈول کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ 2023 سے قبل دورہ پاکستان ہو سکتا ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاکہ پاکستان کا دورہ ری شیڈول ہونے کا حتمی فیصلہ ایک ہفتے میں کر لیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان پر آنے کے بعد میچ سے چند لمحے قبل سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بناتے ہوئے دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور اگلے ہی روز واپس روانہ ہو گئے ۔ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان آنے سے انکار کر دیا ۔ ان دوروں کی منسوخی سے پاکستان کرکٹ کو شدید نقصان پہنچا ۔

تاہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور پر دورہ منسوخ کرنے کے معاملے پر شدید تنقید کی جارہی تھی جس کے پیش نظر انہوں نے 13 ماہ کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *