بریکنگ نیوز: نیوزی لینڈ نے ایک بار پھر پاکستان آکر سیریزکھیلنے کی پیشکش کر دی، پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی آگیا

Pak vs NZ: Kiwis back out of tour over 'security threats' - Sport - DAWN.COM

نیوزی لینڈ کرکٹ کا سورہ پاکستان منسوخی کی بعد جہاں پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچا وہاں نیوزی لینڈ کرکٹ کو شائقین کرکٹ اور دیگر ممالک کی طرف سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ اب نیوزی لینڈ کی طرف سے ایک بڑی خبر آگئ ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ بورڈ نے پاکستان بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور نیوزی لینڈ بورڈ نے گزشتہ جو کچھ ہوگیا اُسے بھول کر آگے کا سوچنے کا بولا۔ نیوزی لینڈ بورڈ کی طرف سے پاکستان بورڈ کو ایک بہت بڑی اور اہم خبر دی گئ ہے۔ نیوزی لینڈ بورڈ نے پاکستان بورڈ سے منسوخ ہونے والی سیریز کو ری شیڈیول کرنے کا بولا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اس خبر کی تصدیق کچھ دن بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا اعلان کرتے ہوۓ کریں گے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم ایک مرتبہ پھر پاکستان آنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ ماہ پاکستان میں ایک ہفتہ گزار کر بغیر کوئ میچ کھیلے نیوزی لینڈ واپس روانہ ہو گئ تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان سیریز کھیلنے کہ لیے آئ تھی۔

نیوزی لینڈ کی سابقہ حرکت سے شائقین کرکٹ اور قومی کرکٹرز نہایت غصے میں تھے اور نیوزی لینڈ سے ورلڈکپ میں بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں میگا ٹی ٹونٹی ایونٹ میں 26 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *