“مجھ سے غلطی ہوگئی، ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں” نعمان نیاز نے ایک بار پھر شعیب اختر سے معذرت کرلی

پی ٹی وی سپورٹس کے سابق میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان نیاز نے کہا کہ وہ گزشتہ 30 برس سے شعیب اختر کو جانتے ہیں۔ وہ شعیب کو اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ سٹار نہیں بنا تھا۔ شعیب اختر ان کی آنکھوں کے آگے سٹار بنا ہے تو وہ اسے کیوں پسند نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام میں ان سے غلطی ہوئی ، انہوں نے شعیب اختر کو دکھ پہنچایا اور اگر وہ پروگرام دیکھ رہے ہیں تو ان سے ہاتھ جوڑ کر ہزار بار معافی مانگتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی ہوا میں اس پر نہایت شرمندہ ہوں۔ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئ۔ بظاہر مجھے اس بات کا احساس نہیں ہوا لیکن اب مجھے اس چیز کا احساس ہو رہا ہے اور میں اپنی غلطی پر افسوس کررہا ہوں۔

شعیب اختر کو جاری ہونے والے 10 کروڑ روپے کے نوٹس پر ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی انتظامیہ نے اپنے طور پر یہ نوٹس جاری کیا ہے اور اُن کا مینجمنٹ میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *