آخر کار ڈیوڈ ویسا نے ثابت کر دیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں۔۔ نمیبیا آئرلینڈ کو شکست دے کر سپر12 کے لئے کوالفائی کر گیا

Image

ایسی ٹیم جس کا ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سے پہلے کوئ پہچان نہ تھی اور کوئ بھی اِس ٹیم کو نہیں جانتا تھا، آج ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائ کرگئ۔

تفصیلات کے مطابق کوالیفائیر راؤنڈ کھیلنے والی نمیبیا کی ٹیم نے آج آئیرلینڈ کو شکست دیکر ورلڈکپ میں اپنا سفر مزید جاری رکھ لیا۔ گروپ بی میں شامل نمیبیا کی ٹیم نے اس راؤنڈ میں 3 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے بعد اُسے سپر 12 مرحلے میں گروپ اے میں شامل کرلیا گیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں اگر نمیبیا کی ٹیم پرفارمنس کی بات کی جاۓ تو نمیبیا نے اپنا آغاز ہار سے کیا تاہم اس کے بعد دو لگاتار میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ کو مستحکم بنا لیا۔

ایسے میں نمیبیا کی ٹیم میں شامل سابق جنوبی افریکی کھلاڑی ڈیوڈ ویزا کی پرفارمنس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ڈیوڈ جو کہ 2016 کا ورلڈکپ جنوبی افریکا کی جانب سے کھیل چکے ہیں اب نمیبیا کی نمائندگی کرتے ہوۓ اہم کردار ادا کیا۔ خیال رہے ڈیوڈ ویزا نے نمیبیا کے دوسرے میچ میں بہترین پرفارمنس کی بدولت مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ راؤنڈ ٹو (سپر 12) کا آغاز کل 23 اکتوبر سے ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *