بھارتی ٹیم کا وہ کون سا کھلاڑی ہے جس نے 5 سال پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ہار کی پیشنگوئی کر دی تھی؟

گزشتہ روز ہائ وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کو زبردست مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس سے قبل 2016 میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کی قیادت کرنے والے ایم ایس دھونی نے پاکستان ٹیم کو شکست دی تھی۔

دھونی نے 2016 میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں بولا تھا کہ یقیناً ہم نے 11 میچ جیتے ہیں پاکستان سے لیکن یہ حقیقت ہے کہ آج نہیں تو کل ہم بھی پاکستان سے شکست کھائیں گے۔

https://twitter.com/savageheartttt/status/1452334200045154311?s=20

دھونی کا کہنا تھا کہ اگر دس سال بعد بھی ہمارا مقابلہ پاکستان سے ہوتا ہے تو یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بھارت ہی جیتے گا۔ کبھی نہ کبھی پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کو مات ضرور دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *