پاکستان کے میچ جیتنے کے بعد دھونی کی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات! بابر کو بھی میچ جیتنے پر مبارکباد، سب کے دل جیت لئے

Image

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا تاریخی ورلڈکپ میچ میں پاکستان نے میدان مار لیا۔ پاکستان نے تاریخی میچ میں بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی۔

میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ملاۓ اور اُنہیں مبارکباد پیش بھی کی۔

ایسے میں سابق بھارتی کپتان اور موجودہ بھارتی مینٹور ایم ایس دھونی بھی سپیشل بابر اعظم سے ملنے اُن کے پاس گۓ اور اُنہیں مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان نے بابر اعظم کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے کھیل کی تعریف کی اور اُنہیں چند بیٹنگ ٹپس بھی بتاۓ۔ دھونی اور بابر کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان کہ وہ واحد کپتان بن گۓ ہیں جن کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو ورلڈکپ ایونٹ میں پہلی بار شکست دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *