سپر مین رضوان ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بن گئے! محمد رضوان نے یونیورس باس کرس گیل کا سب سے بڑا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اس سال ریکارڈز کی بھر مار کردی اور اب کرس گیل کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 52 کی ایوریج رکھنے والے محمد رضوان رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ وہ اب تک ٹی ٹونٹی میں اس سال 1676 رنز بنا کر کرس گیل کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

Image

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز کرس گیل کا بڑا ریکارڈ توڑدیا ہے۔ کرس گیل نے 2015 میں کسی بھی کھلاڑی سے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بناۓ تھے۔ کرس گیل نے سال 2015 میں 1665 رنز بناۓ تھے جبکہ محمد رضوان اب تک 1676 رنز بنا چُکے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کپتان بابر اعظم اس سال ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 1600 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔ محمد رضوان نے یہ اعزاز ورلڈکپ میں سکاٹلینڈ کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *