آصف علی نے شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، منفرد ریکارڈ بنا ڈالا!

Image

قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے گزشتہ رات افغانستان کے خلاف میچ میں چار چھکے لگا کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے افغانستان کے خلاف آخری لمحات میں ہاری ہوئی بازی پلٹ دی اور ان کے چار چھکوں کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

آصف علی نے جارخانہ بلے بازی کرتے ہوۓ 7 گیندوں پر 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آصف علی نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف دونوں اننگز بڑی اچھی کھیلی ہیں۔ مجھے یقین تھا کہ آصف علی جب بھی میچ پھنسے گا وہ پاکستان کو جتوا دیں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ جس طرح آصف علی سے امید تھی ویسا ہی کھیل انہوں نے پیش کیا ہے۔

علاوہ ازیں آصف علی نے قومی سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز شاہد خان آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ آصف علی نے یو اے ای میں 62 چھکے لگائے ہیں جب کہ بوم بوم آفریدی 56 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، کامران اکمل نے59 بار گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچانے کے باعث دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *