بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا! ٹی ٹوئنٹی کنگ کرس گیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ میں رنز کے انبار لگا دیے۔ زبردست بلے بازی سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گۓ ہیں۔ بابر اعظم نے سال 2021 میں 19 نصف سنچریاں اسکور کیں ہیں جو کرکٹ کلینڈر کے سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یہ اعزاز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنز کی اننگز کھیلی جس کے ساتھ ساتھ اُنہوں نے مزید ایک نصف سنچری کا اضافہ کیا ہے۔

No description available.

بابر اعظم سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اس فہرست پر نمبر ون پر موجود تھے جنہوں نے سال 2016 میں 18 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل تیسرے نمبر پر آتے ہیں جنہوں نے سال 2012 میں 16 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

واضح رہے کہ اسی فہرست میں پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی شامل ہیں جنہوں نے رواں سال 15 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *