ایک سال میں سب سے زیادہ ہاف سینچریاں: محمد رضوان کے ریکارڈز کی فہرست میں ایک اور اعزاز کا اضافہ

Image

قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اپنی پرفارمنس کی بدولت ریکارڈز بنانے میں مصروف ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ریکارڈز کے انبار لگا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نمیبیا کے خلاف میچ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوۓ قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 79 رنز بناۓ جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے بھی شامل ہیں۔

تاہم اس اننگز کے ساتھ ہی محمد رضوان ایک کیلنڈر ائیر میں 10 ففٹی پلس اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ محمد رضوان نے رواں سال نو نصف سنچریاں جبکہ ایک سنچری بھی بنائ ہوئ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑ چُکے ہیں جبکہ وکٹ کیپنگ میں کیچز کی سنچری کرنے کا اعزاز بھی محمد رضوان حاصل کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *