رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی نے ریکارڈز کی لائن لگا دی۔۔ روہت شرما اور شکر دھون کی جوڑی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوۓ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے بعد نمیبیا کو بھی شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ میچ میں پاکستانی اوپنرز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارت کو ہرا کر ایونٹ میں اپنی جیت کا سلسلہ شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم نے اپنا چوتھا میچ نمیبیا سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے بعد پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے بلے بازی کرتے ہوۓ پاکستان ٹیم نے نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم صرف 144 رنز ہی بنا سکی۔

تاہم پاکستانی اوپنرز نے ایک بہت بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ محمد رضوان اور بابر اعظم دنیاۓ کرکٹ کی پہلی جوڑی بن گئ ہے جنہوں نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچری پارٹنر شپ بنائ ہے۔

دونوں پاکستانی اوپنر 19 ٹی ٹونٹی اننگز میں 5 بار سنچری پارٹنرشپ بنا چکے ہیں جبکہ اس سے قبل بھارتی اوپنرز روہت شرما اور دھون 52 اننگز میں 4 سنچری پارٹنرشپ بنا چُکے ہیں۔

جبکہ اسی فہرست میں تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کی اوپننگ جوڑی موجود ہے۔ مارٹن گپتل اور کین ولیمسن نے 27 اننگز میں 4 بار سنچری پارٹنرشپ بنائ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *