پاکستان کے پاس یہ بولر بہت خطرناک ہے مجھے امید ہے کہ ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے اس کا سامنا کرنے کی تیاری کی ہوگی، مونٹی پنیسر

England Should Sort Out Top-Order Batting Struggles: Monty Panesar | Sports news Indiacom

انگلینڈ کے سابق کرکٹر مونٹی پانیسر نے پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا اہم رُکن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مونٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے بابر اعظم اور شاہین اہم کھلاڑی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ایک اچھے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز ہیں اور وہ بھارتیوں کو جلد آؤٹ کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔

مونٹی پانیسر کا کہنا تھا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ ویرات کوہلی اور اُس کے کھلاڑیوں کو شاہین آفریدی کے خلاف کھیلنے کے لیے سخت محنت درکار ہے۔

مونٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹورنامنٹ میں ٹائٹل فیورٹ کے طور پر داخل ہوں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ یقینی طور پر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔ ویرات کا مقصد بطور کپتان آئی سی سی ٹائٹل جیتنا ہے۔ اور وہ یہ موقع آسانی سے نہیں چھوڑے گا۔ بطور ٹی 20 آئی کپتان یہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا اور وہ آئی سی سی ٹائٹل کے لیے بھوکے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت سے 24 اکتوبر کو کھیلنے جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *