فیصلہ مشکل تھا لیکن آپ ہمارے پلان کا حصہ ہیں۔۔ چیف سلیکٹر نے ڈراپ ہونے والے اعظم خان اور حسنین کو پیغام دے دیا، ویڈیو دیکھیں

Is Chief Selector Muhammad Waseem about to be replaced?

میگا ٹی ٹونٹی ایونٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق 17 اکتوبر سے شروع ہونے والا ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے لیے پاکستان کے نئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے بابر اعظم کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان برقرار۔

پاکستان کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں جانچنا تھا لیکن بدقسمتی سے ہمارے کھلاڑیوں کو موقع نہ مل سکا۔ اُس کے بعد نیشنل ٹی ٹونٹی کہ کا انعقاد کیا گیا جہاں ایک اچھا ماحول بنایا گیا اور کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے گۓ۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج جو ہم نے ٹیم سلیکٹ کی ہے اُس میں کپتان کی رضامندی شامل ہے۔ ہم مے صورتِ حال کو دیکھتے ہوۓ ایک بہتر ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اعظم خان کی جگہ سرفراز کو لایا گیا ہے جبکہ فخر زمان کو 18 کے اسکواڈ سے 15 کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا اور خوشدل شاہ کو واپس 18 کے اسکواڈ میں رکھا گیا ہے۔

محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ہمارے پاس اسکواڈ میں ایک اضافی باؤلر ہے اس لیے ہم نے محمد حسنین کی بجاۓ حیدر علی کو شامل کیا ہے۔

مد وسیم نے نوجوان کھلاڑیوں کو دلاسہ دیتے ہوۓ کہا کہ آپ ہمت مت ہاریں۔ ہمارے پاس مستقبل میں آپ کے لیے بہت سے منصوبے ہیں۔ آپ کی تبدیلی صورت حال کو دیکھتے ہوۓ کی گئ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *