میچ سے ایک رات پہلے محمد رضوان آئی سی یو میں داخل تھے۔۔ قومی ٹیم کے ڈاکٹرنے محمد رضوان کے بارے میں حیران کن حقائق بتا دیے

Image

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سےشکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف ہائی پریشر سیمی فائنل میں پاکستانی اوپنر محمد رضوان نے 67 رنز کی سنسنی خیز اننگز کھیلی تاہم پاکستان میچ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔

قومی ٹیم کے ڈاکٹر نے حیران کن حقائق بتائے کہ میچ سے پہلے دو راتیں محمد رضوان آئی سی یو میں تھے ان کے سینے میں انفیکشن تھا اور انہوں نے بہرتین ریکوری کی اور میچ سے پہلے فٹ ہو گئے۔

اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مینٹور میتھیو ہیڈن نے بھی بتایا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ سے قبل وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان شدید بیماری میں مبتلا تھے۔ بیماری کے باعث محمد رضوان کو ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

اُنہوں نے محمد رضوان کی ہمت کو داد دیتے ہوۓ کہا ہے کہ محمد رضوان ایک قومی ہیرو ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نہایت خوبصورتی سے کرکٹ کھیلتے ہیں اور گزشتہ کئ عرصے سے اُن کی پاکستان کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نے گزشتہ روز بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا تھا تاہم آج میچ میں اُنہوں نے 67 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *