سپرمین رضوان کی ایک اور سپریم اننگ! دھماکے دار بیٹنگ، نمیبیا کے بولرز کی جم کر دھلائی! آخری اوور میں 24 رنز دے مارے

Image

جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آج پاکستان کا چوتھا مقابلہ نمیبیا کے خلاف جاری ہے جس میں محمد رضوان نے اپنی تباہ کن بلے بازی سے ایک عمدہ ٹوٹل بورڈ پر سجا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی پاکستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنالیے ہیں اور نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

اس میچ میں جہاں بابر اعظم نے زبردست اننگ کھیلی وہاں دوسری جانب پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ شروعات میں مشکلات کا شکار ہونے والے محمد رضوان نے اننگ کے آخر میں تباہ کن کھیل کھیلا۔

محمد رضوان نے اننگ کے آخری اوور میں اہم 24 رنز بناۓ جس میں پانچ باؤنڈریز شامل تھیں۔ محمد رضوان نے آخری اوور میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بناۓ ہیں۔

آخری اوور میں 24 رنز کی بدولت وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 79 رنز بناۓ جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان رواں سال ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *