محمد رضوان کرس گیل کا سب سے بڑا ریکارڈ توڑنے سے صرف 4 رنز کی دوری پر

Image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اس سال ریکارڈز کی بھر مار کردی اور اب کرس گیل کا ایک بڑا ریکارڈ توڑنے کی طرف گامزن ہوگۓ ہیں۔

ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 52 کی ایوریج رکھنے والے محمد رضوان رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ وہ اب تک ٹی ٹونٹی میں اس سال 1661 رنز بنا چکے ہیں جو کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کے لیے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز ہیں۔

جبکہ محمد رضوان ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز کرس گیل کا بڑا ریکارڈ توڑنے سے صرف 4 رنز دور ہیں۔ کرس گیل نے 2015 میں کسی بھی کھلاڑی سی ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بناۓ تھے۔ کرس گیل نے سال 2015 میں 1665 رنز بناۓ تھے جبکہ محمد رضوان اب تک 1661 رنز بنا چُکے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کپتان بابر اعظم اس سال ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 1561 رنز بنا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *