ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے؟ بھارتیوں کی جانب سے مسلمان کھلاڑی کو گالیاں اور دھمکیاں۔۔محمد رضوان بھی محمد شامی کے حق میں بول پڑے!

Image

گزشتہ روز ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد بھارتی اپنی شکست برداشت نہ کر سکے اور بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کو گالم گلوچ ہونا شروع ہوگۓ۔

پاکستان کے موجودہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی محمد شامی کے حق میں بول پڑے۔ محمد رضوان نے محمد شامی کی تعریف کرتے ہوۓ اُنہیں بھارتی سٹار باؤلر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ہار جیت گیم کا حصہ ہوتی ہے۔ محمد شامی ایک ورلڈکلاس بولر ہیں۔ ایک قوم کو مشکل وقت میں اپنے کھلاڑیوں سمیت ٹیم کا ساتھ دینا چاہیے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں اس کھیل سے ہم سب کو متحد ہونا چاہیے نہ کہ ہم پھر سے ایک دوسرے سے جُدا ہوجائیں۔

واضح رہے کہ محمد شامی گزشتہ روز پاکستان کے خلاف میچ میں اچھا پرفارم نہیں کر پاۓ جس کے بعد بھارتیوں کی جانب سے اُن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *