ریکارڈز کی بھرمار، بطور وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Image

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف زبردست کھیل پیش کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے بلے بازی کرتے ہوۓ پاکستان ٹیم نے نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم صرف 144 رنز ہی بنا سکی اور پاکستان 45 رنز سے میچ جیت گیا۔

میچ میں ناقابل شکست 79 رنز بنانے والے محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر بلے باز ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ محمد رضوان ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر بلے باز بن گۓ ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کی ہیں۔

محمد رضوان 33 ٹی ٹونٹی اننگز میں 10 ففٹی پلس سکور بنا کر پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر بلے باز بن گۓ ہیں جبکہ یہ پاکستان کے کسی بھی وکٹ کیپر بلے باز سے بہتر ہے کیونکہ سابقہ ریکارڈ 114 اننگزمیں 9 ففٹی پلس سکور کا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑ چُکے ہیں جبکہ وکٹ کیپنگ میں کیچز کی سنچری کرنے کا اعزاز بھی محمد رضوان حاصل کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *