محمد رضوان نے تاریخ رقم کر دی! ایسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو بابر، کوہلی، کرس گیل کسی کے پاس بھی نہیں!

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق سال 2021 میں زبردست پرفارمنس دکھانے والے محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں تاریخ رقم کردی ہے۔ محمد رضوان نے رواں سال ٹی ٹونٹی میں ایک ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

محمد رضوان دنیاۓ کرکٹ کے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹر بن گۓ ہیں جنہوں نے ایک سال میں ایک ہزار رنز بناۓ ہیں۔ اُنہوں نے اس سال اپنی شاندار پرفارمنس سے جہاں رنز کے انبار لگاۓ وہاں ڈھیروں ریکارڈز بھی اپنے نام کیے ہیں۔

No description available.

محمد رضوان سال 2021 میں ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں نمبر ون پر موجود ہیں جبکہ اسی فہرست میں دوسرے نمبر پر قومی کپتان بابر اعظم موجود ہیں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں 67 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر اپنے نام کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *