سیمی فائنل پاکستان بمقابلہ اسٹریلیا: شعیب ملک اور محمد رضوان فٹ ہو گئے! دونوں کھلاڑی سیمی فائنل کے لئے دستیاب ہوں گے

Story Image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک اچھی حوشخبری آگئ۔ پاکستان کے دو اہم کھلاڑی مکمل فٹ ہوگۓ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو اِن فارم بلے باز گزشتہ روز فلو ہونے کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہ لے سکے تھے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور محمد رضوان ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل بیماری میں مبتلا ہوگۓ تھے تاہم اب وہ مکمل صحتیاب ہوگۓ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور ان فارم مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک فلو کا شکار ہوگۓ تھے جس کے بعد اُن کی سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئ تھی۔

تاہم پاکستان کے کیے ایک اہم اور اچھی خبر سامنے آگئ ہے کہ دونوں کھلاڑی مکمل فٹ اور صحتیاب ہوگۓ ہیں اور سیمی فائنل کھیلنے کے لیے دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئ ہے جبکہ پاکستان اپنا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *