پاکستانی کھلاڑی نے ورلڈ کپ کے بعد دورہ بنگلادیش کے لئے جانے سے منع کر دیا۔۔ کیا کہا جانیے

Pakistan all-rounder Mohammad Hafeez diagnosed with dengue

پاکستانی آل راؤنڈر اور سابق کپتان محمدحفیظ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش سے دستبردار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق محمدحفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نوجوان کھلاڑی کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ ختم ہوتے ہی پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش روانہ ہونا ہے۔ بنگلہ دیش ٹور کے لیے سکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ہفتے کو پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کےحوالے سے آنے والی خبروں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میری توجہ اس ورلڈ کپ پر ہے اور اس کے بعد میں فیصلہ کروں گا کہ کیا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت سیمی فائنل میں رسائ حاصل کرچکی ہے۔ پاکستان 11 نومبر کو آسٹریلیا سے سیمی فائنل کھیلے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *