اس کھلاڑی کی فٹنس ایسی ہے کہ 28 سال کا لڑکا لگتا ہے۔۔ عمر گل نے قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کی تعریف کر دی

Umar Gul bashes PCB for 'unethical' treatment - SAMAA

سابق فاسٹ باؤلر عمر گُل نے محمد حفیظ کی فٹنس کی تعریف کرتے ہوۓاُنہیں فٹ کھلاڑی قرار دے دیا۔ عمر گل کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ اپنی فٹنس کے باعث 28-30 سال کے لگتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق سپیڈ سٹار عمر گل نے محمد حفیظ کو ’’سپر فٹ لڑکا‘‘ قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل سینئر آل راؤنڈر کے ساتھ کافی کرکٹ کھیلا ہوں۔ اگر آپ کی فٹنس اچھی اور پرفارم بھی کررہے ہیں تو لڑکا ہی کہا جا سکتا ہے،اگر فٹ نہیں تو سب بابا ہی کہیں گے، محمد حفیظ ابھی تک 28 یا 30 سالہ لڑکوں کی طرح کھیل رہے ہیں۔

عمر گل نے کرکٹ کے مداحوں پر زور دیا کہ وہ اسکواڈ کو بھرپور سپورٹ کریں کیونکہ حال ہی میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ پہلے ہی ایک مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے۔

عمر گل کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد سے بہت تنقید کی جا رہی ہے، میرے خیال میں ہمیں اسکواڈ پر تنقید کرنی چاہیے لیکن کھلاڑیوں کے ناموں کا ذکر نہیں کرنا چاہیے کیونکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے پاکستان کے دوروں کی منسوخی کے بعد ہماری کرکٹ مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ کھلاڑیوں کو مایوس کرنے کے بجائے ان کی پشت پناہی کریں۔

عمر گل نے پاکستانی بولنگ اٹیک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بولنگ بہت مضبوط ہے۔ حسن علی اپنی واپسی کے بعد سے زبردست فارم میں ہیں اور شاہین شاہ بھی اچھے ردھم میں نظر آرہے ہیں۔ ہمارے پاس دوبیئ اور ابو ظبہی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اچھے سپنر بھی ہیں، مجھے ہمارے بولرز سے بہت سی توقعات ہیں۔ 37 سالہ سابق کرکٹر کا یہ بھی ماننا ہے کہ پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے آسانی سے کوالیفائی کرلے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *