ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستانی کھلاڑیوں نے ریکارڈز کی لائن لگا دی! محمد حفیظ نے بھی ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا

Image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 118 میچز میں 2500 رنز مکمل کرلیے ہیں۔ محمد حفیظ آج جب اسکاٹلینڈ کے خلاف بیٹنگ کے لیے آۓ تو اُنہیں یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے 18 رنز درکار تھے۔

محمد حفیظ نے سکاٹلینڈ کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوۓ 32 رنز بناۓ جس کے ساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اُنہوں نے 2500 رنز بھی بنالیے۔ محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 26 کی ایوریج کے ساتھ پچیس سو رنز بناۓ ہیں۔

محمد حفیظ نے 2006 میں ٹی ٹونٹی کیریر کا آغاز کیا تھا۔ محمد حفیظ نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریر میں 14 نصف سنچریاں اسکور بھی کی ہیں جبکہ ٹی ٹونٹی میں اُن کا سب سے زیادہ سکور ناٹ آؤٹ 99 رنز ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *