پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی! محمد حفیظ نے جیت پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے نام کر دی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئ جس میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ فیلڈنگ کرتے دکھائ دے رہے ہیں جبکہ تماشائیوں نے نیوزی لینڈ ٹیم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

تماشائیوں نے جہاں پاکستان کی جیت کے لیے نورے بازی کی وہاں نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کے سامنے سکیورٹی سیکیورٹی کے نعرے بھی لگاۓ۔

اس سے قبل پاکستانی سابق کرکٹر شعیب اختر بھی اس معاملے میں کسی سے کم نہیں رہے۔ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ ٹیم پر تنقید کی بھرمار کردی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں آکر سیکیورٹی الرٹ کا بہانا بنا کر دورہ منسوخ کرکے واپس چلی گئ تھی۔ جس کے بعد ہر کوئ پاکستان نیوزی لینڈ کے میچ کو ترجیح دے رہا تھا اور اس میچ کا انتظار کررہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *