پاک بھارت میچ سے پہلے محمد عامر بھی دبئی پہنچ گئے۔۔ کونسے بھارتی چینل پر نظر آئیں گے؟ جانیے

Abu Dhabi T10: Mohammad Amir roped in by Pune Devils for 2021 edition |  CricketTimes.com

بھارت کے ٹی وی چینل سے معاہدے کے بعد قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کی کمنٹری کے لیے دوبیئ پہنچ گۓ۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ محمد عامر بھارتی چینل اے بی پی کے کمنٹری پینل کا حصہ ہیں اور ورلڈکپ کے تمام میچز کی کمنٹری کے لیے دستیاب ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر بھارتی سابق کرکٹرز بھی محمد عامر کے ساتھ موجود ہیں۔ محمد عامر نے اپنی ٹویٹ میں صارفین کو کہا ہے کہ وہ کل ساڑھے تین بجے اے بی پی چینل میں اُنہیں دیکھنا نہ بھولیں۔

واضح رہے کہ اُن کی اس ویڈیو پر شائقین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور اُنہیں بھارتی پینل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عمل کو سخت ناپسند کیا ہے۔

یہ بھی خیال رہے کہ محمد عامر کو اُن کی خراب پرفارمنس کی بدولت ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *