عامر نے ہربھجن سنگھ کو تپایا تو ہربھجن سنگھ فکسنگ کے طعنے دینے لگے! ٹوئٹر پر دونوں آپس میں لڑ پڑے

سوشل میڈیا پر دیگر کھلاڑیوں کا ایک دوسرے پر تنز و تنقید کا آج کل ایک ٹرینڈ ہی بن گیا۔ دیگر معروف کھلاڑی ایک دوسرے سے لڑتے ہوۓ دکھائ دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سابق بولر محمد عامر اور بھارتی سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ کے درمیان ایک نئی جنگ چھڑ گئ ہے۔

محمد عامر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ ہربھجن کو یہ کہہ کر تپایا کہ کربھجن آپ کو وہ ٹیسٹ میچ تو یاد ہوگا جس میں لالہ شاہد خان آفریدی نے آپ کو چار گیندوں پر چار چھکے مارے تھے۔

عامر کا کہنا تھا کہ چلو مان لیا کرکٹ ہے چھکے پڑ جاتے لیکن ٹیسٹ میچ میں چار گیندوں پر چار چھکے، افسوس۔

بھارتی سابق کرکٹر نے محمد عامر کے اس ردِعمل کو شدید ناپسند کیا اور اُن پر فکسنگ کا طعنہ مارتے ہوۓ ٹویٹ کردیا۔ بھارتی کرکٹر نے سوال کیا کہ لارڈز میں نو بال کیسے ہوگیا؟ کتنا لیا اور کس سے لیا؟ ٹیسٹ کرکٹ ہے نوبال کیسے ہوسکتا ہے؟

ہربھجن کا مزید کہنا تھا کہ شرم آنی چاہیے آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو جو جو فکسنگ میں ملوث تھے۔ تاہم ابھی تک محمد عامر کی جانب سے اس بات کا جواب نہیں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *