چیف سلیکٹر محمد وسیم کی بھی جلد چھٹی متوقع! قومی ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر کون بننے جا رہا ہے؟ بڑا نام سامنے آگیا

Don't blame PCB for illegal bowling actions, says Mohammad Akram

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز احمد راجہ نے روایتی سلیکشن کمیٹی بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ دیے جانے سے چیف سلیکٹر محمد وسیم کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پیشکش کر دی گئی ہے جبکہ معین خان کوقومی ٹیم کا مینجر بنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سابق کرکٹرعاقب جاوید کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کی تھی تاہم عاقب جاوید نے ہیڈ کوچنگ سے انکار کیا ہے اب انہیں نیشنل ہائی پرفارمنس میں عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سابق کرکٹر معین خان قومی ٹیم کے مینجر جبکہ سابق کرکٹر محمد اکرم کو چئیرمین سلیکشن کمیٹی لگائے جانے کا امکان ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *