ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ٹاپ 4 تک کون سی ٹیمیں پہنچیں گی؟ مائیکل وان نے پیشن گوئی کر دی! بھارت کو شامل نہ کیا؟

File image of Michael Vaughan.(Twitter)

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 شروع ہوچکا ہے اور تجزیہ کار اپنی اپنی پیش گوئیاں دے رہے ہیں۔ ایسے میں پاک بھارت تصادم بھی قریب ہے۔ ورلڈ کپ کا سپر 12 مرحلہ 23 اکتوبر سے دوبئی میں شروع ہوگا۔

مائیکل وان نے اپنے ٹاپ چار فیورٹیز کی پیش گوئی کی ہے۔ اس نے انڈیا کو فیورٹیز میں شامل نہیں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ میرے لیے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں انگلینڈ پسندیدہ ہے۔ میں نہیں جانتا کہ انڈیا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ‘فیورٹ’ ٹیگ کیسے حاصل کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائکل وان نے پاکستان ، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں میں شامل کیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا ہائ وولٹیج میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر کو ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا پہلا پہلا میچ کھیلیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *