آپ مجھ سے اس بات پر بحث کر سکتے ہیں لیکن بابر اعظم دنیا کا سب سے بہترین کھلاڑی ہے، انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان

Image

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دے دی۔

مائیکل وان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بابر اعظم کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے ہیں۔سابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آپ اس پر بہت اچھی طرح بحث کرسکتے ہیں کہ بابر اعظم تمام فارمیٹ کی کرکٹ میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں ورلڈکلاس بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس کو دیکھنے کے بعد شائقین اُن کے مزید گرویدہ ہو گۓ ہیں۔

اس کے علاوہ یہ بھی واضح رہے کہ بابر اعظم کی بطور کپتان ورلڈکپ ایونٹ میں بھارت کے خلاف پہلی کامیابی ہے اور بابر اعظم پاکستان کے لیے پہلے کپتان بن گۓ ہیں جن کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *