ڈین جونز کی وفات سےقبل جب آخری بار میری اُن سے بات ہوئی تو اُنہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں کیا کہا؟ میتھیو ہیڈن نے بتا دیا

Matthew Hayden all praises for Pakistan's dressing room culture -  geosuper.tv

میتھیو ہیڈن نے گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ برس وفات پانے والے ڈین جونز کے بارے میں چند باتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ جب ڈین جونز کی وفات سے قبل میری آخری بار اُن سے بات ہوئ تو اُنہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی نہایت تعریف کی۔ اُنہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے لڑکے قرار دیا تھا۔

ڈین جونز نے پاکستان میں کافی عرصہ گزارا جب کہ کافی عرصہ پی ایس ایل کا حصہ بھی بنے رہے۔ ڈین جونز نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ رہتے ہوۓ بہت پیار اور محبت حاصل کیا جس کے باعث اُنہوں نے مجھ سے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفیں کیں۔

میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ اگر میں ڈین جونز کی کہی ہوئ باتوں کا نچوڑ نکالوں تو یہ باتیں میرے لیے نہایت عزت کا حامل ہیں۔ ڈین جونز میرے لیے نہایت قابل احترام ہیں اور میرا اُن کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے ڈین جونز سال 2020 میں وفات پاۓ تھے۔ اُنہوں نے قریبا 60 سال عمر پائ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *