افغانستان کی بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ اتنی خراب کیسے؟ ہاتھوں میں آئے آسان کیچ چھوڑ دیے! سوشل میڈیا پر میچ فکسنگ ٹرینڈ کرنے لگا

جاری ورلڈکپ ٹی ٹونٹی میچ جس میں آج بھارت اور افغانستان کا مقابلہ جاری ہے، میچ میں بھارت کی مضبوط پوزیشن ہے۔ افغانستان ٹیم کی باڈی لینگویج ، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں چند غلطیاں اور تبدیلیاں دیکھ کر سوشل میڈیا پر میچ فکس کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اس وقت بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسنگ کا ٹرینڈ نمبر ون بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ثبوتوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس ٹرینڈ کا استعمال کررہے ہیں اور چند ویڈیوز بھی لگائ جارہی ہیں جن میں میچ فکسنگ کے شک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ند ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں جن میں افغانستان ٹیم کے فیلڈر خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے دکھائ دے رہے ہیں۔ افغانستان کے ایک فیلڈر نے آخری اوورز میں ہاردک پانڈیا کا ایک آسان کیچ چھوڑا جس کے بعد ہاردک پانڈیا نے بھارت کو ایک شاندار فنش دیا۔

جبکہ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانستان کے فیلڈر نے آسان گیند حاصل کر کے اُسے چوکا کروا دیا۔ روہت شرما نے کور کی جانب ایک شارٹ کھیلا جسے فیلڈر نے آسانی سے حاصل کرکے چھوڑ دیا۔

https://twitter.com/MemesByDilshad/status/1455924250917969931?s=20

https://twitter.com/mnasir303/status/1455920011550330885?s=20

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پہلے بلے بازی کرکے 210 رنز بناچکی ہے جواب میں افغانستان مشکلات کا شکار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *