سابق سری لنکن کپتان ماروان اتاپتو نے پاکستان کو T20 ورلڈکپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

Marvan Atapattu quits as Sri Lanka head coach - Sports News

سابق سری لنکن کپتان ماروان اتاپتو نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق سری لنکن کپتان ماروان اتاپتو نے کہا ہے کہ عرب امارات میں پاکستان کو ہرانا آسان نہیں ہوگا۔مارون اتاپتو نے کہا کہ عرب امارات کی کنڈیشنز پاکستان کی ہوم کنڈیشنز کی طرح ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی باؤلنگ اور بےخوف بیٹنگ دیکھنے کے قابل تھی۔ مارون اتاپتو نے مزید کہا کہ اگر چار سیمی فائنلسٹ میں سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے ایک کو فیورٹ قرار دینا ہو تو میں پاکستان منتخب کروں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان جاری ورلڈکپ میں جس طرح ناقابل شکست ہے اُسے مدِنظر رکھتے ہوۓ ایونٹ میں اُن کی مضبوطی برقرار ہے۔ پاکستان ٹیم نے ایونٹ میں مشکل ترین حریفوں کو آسانی سے ہرایا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم سپر 12 مرحلے میں ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان ٹیم اس وقت سیمی فائنل میں موجود ہے جہاں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے 11 نومبر کو ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *