ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے کے بعد ویرات کوہلی کیا کرنے والے ہیں؟ مشتاق احمد نے ویرات کوہلی کے مستقبل سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

Mushtaq Ahmed profile and biography, stats, records, averages, photos and  videos

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھارتی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد سابق پاکستانی کرکٹر مشتاق احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ ویرات کوہلی اب ناصرف کپتانی چھوڑیں گے بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کی ورلڈکپ ٹی ٹونٹی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف مایوس کن کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ وہ آئی پی ایل کی وجہ سے کئی مہینوں سے ایک بائیو سیکیور ماحول میں رہ رہے تھے اور اس سے ان کا نقصان ہوا جو ان کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ ویرات کوہلی اب ایک خاندانی آدمی ہیں اور ان کی ایک بیٹی ہے، وہ اب اپنی خاندانی زندگی پر زیادہ توجہ دینا چاہیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ چیزیں تو اُسی وقت بدل گئی تھیں کہ جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ہی کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ بطور کپتان یہ ان کی آخری ٹی ٹونٹی ایونٹ ہوگا جبکہ بی سی سی آئی نے اس دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سچ نہیں ہے لیکن بعد میں ویرات کوہلی نے خود تصدیق کی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دیں گے۔

واضح رہے کہ اس ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی پرفارمنس کچھ خاص نہیں رہی جس کے باعث وہ ایونٹ سے باہر ہوئ ہے۔ بھارتی ٹیم اس ایونٹ میں پاکستان سمیت نیوزی لینڈ سے بھی میچ ہاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *