اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صرف یہ دو ٹیمیں ہی انگلینڈ کو ہرا سکتی ہیں، کیون پیٹرسن

T20 World Cup 2021 Pakistan Squad: Full Team List, Player Replacement And  Injury Updates

انگلینڈ اب تک اپنے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی مہم میں ایک خواب دیکھ رہا ہے کیونکہ اس نے اپنے تمام میچ جیتے ہیں اور گروپ ون میں پوائنٹس ٹیبل کے بالکل اوپر بیٹھے ہیں۔

اسی سلسلے میں سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن نے بڑی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صرف افغانستان یا پاکستان ہی انگلینڈ کو شکست دے سکتے ہیں لیکن اس کی کچھ شرائط ہیں۔

پیٹرسن نے مزید کہا کہ پچ کی صورتحال اس میں بہت بڑا کردار ادا کرے گی کیونکہ یہ کھیل شارجہ کی استعمال شدہ وکٹ پر بھی کھیلا جائے گا جو پہلے ہی سست ہو چکی ہے۔ انہوں نے انگلش پریمیئر لیگ میں انگلینڈ کی ٹیم کی صورتحال کا چیلسی فٹ بال کلب سے موازنہ بھی کیا اور کہا کہ انگلینڈ کو فوراً ٹرافی دی جانی چاہیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ پیٹرسن کا کہنا تھا کہ اس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں صرف پاکستان یا افغانستان ہی انگلینڈ کو شکست دے سکتے ہیں۔ لیکن کھیل شارجہ میں استعمال شدہ وکٹ پر کھیلنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اپنے پہلے چار میچز لگاتار جیت پر سیمی فائنل میں اپنا قدم جما چُکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *