نظام چلانے والی اللہ کی ذات ہے! آپ سب قومی ٹیم کو دعاؤں میں یاد رکھیں، محمد رضوان نے ٹوئٹر پر مداحوں کے لئے پیغام شیئر کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے قوم سے کرکٹ ٹیم کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نظام چلانے والی ذات صرف اللّٰہ پاک کی ہے۔

وکٹ کیپر نے یہ بھی کہا کہ دعا ہے کہ آپ کے خواب آپ کو جگاتے رہیں یہاں تک آپ اُن کی تعبیر نہ پا لیں۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا اگلا میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف اتوار کو کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *