پاکستان کی بھارت کو بری طرح شکست: میچ جیتنے پر کشمیر میں بھی جیت کا جشن! ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وہ لمحہ آ پہنچا جس کا انتظار ہر ایک پاکستانی کو تھا۔ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شاندار شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نوجوان ٹیم نے بھارت کو ورلڈکپ میں پہلی دفعہ شکست دے کر بھارت کا کئ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان نے بھارت کو اہم موقع پر بڑے ایونٹ پر 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس جیت کے بعد پاکستان میں خوشیوں کی لہر چل پڑی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو دیگر جگہوں سے مبارکباد موصول ہونے لگ گئ۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئ ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی پاکستان کی بھارت کے خلاف پہلی جیت پر جشن منایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت کو ورلڈکپ ایونٹ میں شکست دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *