انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے استعفیٰ دینے کے بعد وسیم خان کو چیئرین بننے کے امکانات

Pakistan cricket board CEO Wasim Khan steps down: PCB | News | Al Jazeera

پاکستان کے سابق سی ای او وسیم خان نے گزشتہ دنوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر انگلستان واپسی کا ارادہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ میں وسیم خان کو ایک اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وسیم خان انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کیلئے ممکنہ امیدواروں میں سے ایک ہیں۔

اس سے قبل وہ انگلینڈ میں لیسٹرشائر کاؤنٹی کے سی ای او کے ساتھ ساتھ انگلینڈ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کیلئے بنائے جانیوالے ورکنگ گروپ کے بھی سربراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر دباؤ کے باعث انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین آئن واٹمور مستعفی ہوگئے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئن واٹمور نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم نئے چئیرمین کے انتخاب میں وسیم خان کا نام بھی شامل ہے۔

جبکہ وسیم خان نے کہا کہ انہوں نے یہ باتیں صرف سوشل میڈیا پر سنی ہیں۔ وہ فی الحال پاکستان میں ہیں ۔ اُن کی برطانیہ روانگی چند دنوں بعد شیڈولڈ ہے۔

واضح رہے کہ وسیم خان کو دسمبر 2018 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایم ڈی اور بعد میں سی ای او مقرر کردیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *