کیا بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ تھا؟ مومنہ مستحسن نے بھی شک کا اظہار کر دیا! کیا کہا جانیے

Momina Mustehsan reveals pale new look courtesy of Covid-19 - Celebrity - Images

ورلڈکپ ٹی ٹونٹی جس میں گزشتہ رات بھارت اور افغانستان کا مقابلہ ہوا جس میں بھارت نے افغانستان کو بڑے مارجن سے شکست دی۔ افغانستان ٹیم کی باڈی لینگویج ، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں چند غلطیاں اور تبدیلیاں دیکھ کر سوشل میڈیا پر میچ فکس کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اس وقت بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسنگ کا ٹرینڈ نمبر ون بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سوشل میڈیا پر اس ٹرینڈ کا استعمال کررہے ہیں اور چند ویڈیوز بھی لگائ جارہی ہیں جن میں میچ فکسنگ کے شک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔

ایسے میں پاکستانی خاتون سنگر مومنہ مستحسن نے بھی ٹویٹر پر ایک ٹویٹ شئیر کردی ہے۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ کو دیکھنے کے بعد مومنہ نے اپنا پیغام جاری کیا ہے اور اُس میں حیرانگی ظاہر کی ہے۔

مومنہ کا کہنا تھا کہ کیا یہ میں ہی ہوں جسے افغانستان آج کے میچ میں بالکل بھی سنجیدہ نہیں لگا یا کوئ اور بھی ہے؟ اُنہوں نے افغانستان کی پرفارمنس پر حیرانی دکھاتے ہوۓ کہا کہ آج افغانستان بالکل مختلف دکھائ دی۔

واضح رہے کہ افغانستان بھارت سے میچ سے قبل اپنے گزشتہ تین میچز میں نہایت پروفیشنل رہی تھی اور تین میچز میں سے دو میچز بھی جیتی تھی۔

تاہم خیال رہے کہ افغانستان ٹیم اپنے چار میچز میں سے دو جیت کر ابھی بھی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت نے ایک درجہ ترقی حاصل کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *