ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئرلینڈ کے بولر نے تباہی مچا دی! 4 بال پر 4 آؤٹ کر دیے، ویڈیو دیکھیں

ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوا جہاں ایونٹ میں آج تیسرا میچ آئرلینڈ اور نیدرلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈ نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ اُن کے لیے نہایت مایوس کن ثابت ہوا کیوں کے اُن کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گر گئ۔

مایوس کن آغاز کے بعد نیدرلینڈ اپنے کھیل میں واپس آیا لیکن آئرلینڈ کے باؤلر کرٹس کیمفر نے اپنی تباہ کن باؤلنگ سے نیدر لینڈ کو بھی تباہ کردیا۔ ایک ہی اوور میں نیدر لینڈ کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

کرٹس نے نا صرف چار گیندوں پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بلکہ اپنا نام اُن گیند بازوں کی فہرست میں بھی درج کروا لیا جنہوں نے چار گیندوں پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل سری لنکا کے ملنگا اور افغانستان کے راشد خان چار گیندوں پر لگاتار چار آؤٹ کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *