اتنا اچھا سیزن کھیلا لیکن جب ہارے تو گالیاں اور دھمکیاں؟ اسٹریلئن سٹارگلین میکس ویل بھارتیوں پر برس پڑے

IPL 2021: Glenn Maxwell slams social media abusers after RCB's loss to KKR  in Eliminator | CricketTimes.com

انڈین پریمیر لیگ آئ پی ایل اپنے آخری مراحل میں ہے۔ دوبیئ میں ہونے والے آئ پی ایل کا دوسرا فیز اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

ایونٹ کے الیمینیٹر میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بینگلور کا مقابلہ ہوا جہاں ایک بھی آئ پی ایل سیزن نا جیتنے والی آر سی بی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آر سی بی کی ہار کے بعد اِس ایونٹ میں اُن کا سفر مکمل ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آر سی بی جو اپنا واحد ٹائٹل جیتنے کے لیے پُر اُمید تھے، لیکن وہ اِس بار بھی ایونٹ کے فائنل تک رسائ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر آر سی بی کے شائقین شدید ناراض ہیں اور اُنہوں نے غیرملکی کھلاڑیوں کو گالیوں سمیت دھمکہ آمیز پیغامات بھیجنا شروع کر دیے۔

آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسی ویل نے سماجی رابطے کے سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ کہا کہ ہارنے کے بعد کھلاڑیوں کو گالم گلوچ نہیں کرنا چاہیے۔ میکس ویل کا کہنا تھا کہ آر سی بی کی طرف سے زبردست سیزن رہا، بدقسمتی سے ہم اس جگہ سے بہت کم ہو گئے جہاں ہم نے سوچا تھا کہ ہمیں ہونا چاہیے۔کچھ ردی کی ٹوکری جو سوشل میڈیا پر بہہ رہی ہے وہ بالکل ناگوار ہے۔

آر سی بی کے کھلاڑی میکس ویل نے اپنے شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا اور اُنہیں بتایا کہ ہم انسان ہیں ، ہم ہر دن اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بدسلوکی پھیلانے کے بجائے ایک مہذب شخص بننے کی کوشش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *