بھارتی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کھیلنا چاہیے تاکہ وہ بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستانی بولرز کا سامنا کر سکیں، سابق بھارتی کرکٹر

Shaheen Afridi showed intensity with the new ball, says Virat Kohli | Cricket News - Times of India

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنے دو اہم میچز ہارنے کے بعد جہاں بھارتی ٹیم شدید تنقید کا شکار تھی وہیں دوسری جانب بھارتی سابق کرکٹر اور اینکر آکاش چوپڑا نے بھارتی کھلاڑیوں کو پی ایس ایک کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کوالٹی بولرز کے سامنے ناقص کارکردگی دکھانے والی بھارتی ٹیم کئ دنوں سے شدید تنقید کا شکار تھے جس کے بعد آکاش چوپڑا نے بھارتی کھلاڑیوں کو ایک اہم مشورہ دے دیا ہے۔

آکاش کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ پی ایس ایل میں حصہ لیں تاکہ اُنہیں وہاں پاکستان کی کوالٹی بولنگ کھیلنے کا موقع ملے۔

اُن کا کہنا تھا کہ۔ ونکہ ہم پاکستان سے بہت کم کرکٹ کھیلتے ہیں اس لیے جب ہم کسی بڑے ایونٹ میں ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوتے ہیں تو ہمارے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم پی ایس ایل میں کوالٹی بولنگ کا سامنا کریں۔

واضح رہے کہ بھارت کا ورلڈکپ میں اب تک کا سفر کچھ بہتر نہیں رہا۔ بھارت اب تک اپنے تین میچز میں سے صرف ایک میچ ہی جیت سکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *