ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ خطرے میں پڑ گیا! بھارتی منسٹر نے میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا

From India vs Pakistan to World Champs vs World No.1: 10 unmissable matches

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے ہائی وولٹیج مقابلے پاک بھارت میچ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔

عالمی ٹی ٹونٹی کپ 2021 کا آغاز ہو چکا، کوالیفائنگ مرحلے کے ساتھ ساتھ ٹیموں کے وارم اپ میچز بھی جاری ہیں ایسے ‏ میں بھارت سے پاکستان اور انڈیا کے مقابلے کو منسوخ کرنے کی صدائیں اٹھ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونین منسٹر گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے انعقاد پر دوبارہ غور کیا جائے کیونکہ دونوں ‏ممالک کے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور جب تک تعلقات بہتر نہیں ہوتے میچ کے انعقاد پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت بارڈرز پر صورت حال کچھ زیادہ اچھی نہیں اور کافی عرصے سے دونوں جانب تناؤ پایا ‏جاتا ہے ایسی صورتحال میں ہمیں حالات کو مزید کشیدہ ہونے سے بچانا چاہیے۔

اس اثناں میں پنجاب کے وزیر پرگت سنگھ نے بھی پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ‏کے تعلقات خراب ہونے کا سبب بننے والے کسی بھی عمل سے گریز کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو دوبیئ میں شیڈیول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *