پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارت میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے چرچے! کن دو کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف میچ میں خطرہ قرار دے دیا

Babar Azam hails Mohammad Rizwan after 3rd T20I win: Takes lot of courage to bat, keep wickets while fasting - Sports News

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پا ک بھارت ٹاکرے سے قبل دو پاکستانی کھلاڑیوں کے اس وقت بھارت میں خوب چرچے ہیں بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں محمد رضوان اور بابر اعظم کو بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خطرناک قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بھارت میڈیا پر پاکستان کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان اور بابراعظم کے خوب چرچے ہیں۔ دونوں بلے بازوں کو ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں خطرناک جوڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا ۔

بابراعظم اور محمد رضوان نے اب تک ٹی ٹونٹی میں پہلی وکٹ کی شراکت کے طور پر 429 رنز بنائے ہیں ، 53.62 کی اوسط اور 9.36 فی اوور کے رن ریٹ سے یہ پاکستان کے لیے کھیلنے والے تمام 46 جوڑیوں کی سب سے زیادہ اوسط ہے اور کم از کم پانچ مرتبہ ایک ساتھ بیٹنگ کرنے والے جوڑوں میں سے سب سے زیادہ سکورنگ ریٹ ہے۔

اس کے علاوہ دونوں کھلاڑی اس سال ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بھی بنا چکے ہیں۔ محمد رضوان اس سال سب سے زیادہ رنز بنا کر پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بابر اعظم بھی اُسی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان سے اب تک تمام ورلڈکپ میچز میں فتوحات حاصل کی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اِس ٹاکرے کے لیے پُر اُمید ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *