بھارت کی بیٹنگ لائن اپ آخر کار چل پڑی! دھماکے دار بیٹنگ، افغان بولرزکی جم کر دھلائی، ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا سکور بنا دیا

Image

ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں آج بھارت اپنے تیسرے میچ میں افغانستان سے مدِمقابل تھا جہاں بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کا اب تک کا سب سے زیادہ سکور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں بھارتی بلے بازوں کی جانب سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ مسلسل پچھلے دو میچز ہارنے والی بھارتی ٹیم آج بالکل مختلف نظر آئ۔

بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوۓ مقررہ اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بناۓ۔ بھارت کے دونوں اوپنرز نے 140 رنز کی شراکت داری بنائ۔ دونوں اوپنر بلے بازوں نے ففٹی پلس اسکور کیے۔

جب بھارت کی پہلی وکٹ 14 ویں اوور میں گری تو ویرات کوہلی کی بجاۓ بلے بازی کے لیے رشب پنت آۓ جنہوں نے آتے ہی افغانی بولروں پر برسنا شروع کردیا۔

رشب پنت نے اپنی باری میں 3 چھکے لگاۓ جبکہ دوسری جانب ہاردک پانڈیا نے بھی اچھا کھیل کھیلا۔ ہاردک پانڈیا نے رشب پنت کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوۓ صرف 13 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 35 رنز بناۓ جس میں 2 چھکے بھی لگاۓ۔

واضح رہے کہ بھارت کی ٹیم دو میچ ہار چُکی ہے جس کے بعد ورلڈکپ میں اُن کی پوزیشن کافی کمزور ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *