بھارت کو ہر سال پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنا چاہیے۔۔عثمان خواجہ کے بعد کیون پیٹرسن بھی پاک بھارت کرکٹ بحال ہونے کے حق میں بول پڑے

T20 World Cup 2021 Ind vs Pak Live Updates - Score, TV Channels, Live  Streaming, Commentary | India v Pakistan

سابق انگلش کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر سال ٹی ٹونٹی سیریز ہونی چاہیے۔

کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میری تجویز ہے کہ بھارت کو ہر سال پاکستان کے ساتھ کسی نیوٹرل وینیو پر 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنی چاہیے۔

کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ کم ازکم یہ ٹی ٹونٹی سیریز لازمی ہونی چاہیے اور یہ سیریز کم سے کم پانچ دنوں پر بھی مشتمل ہوسکتی ہے۔

کیون پیٹرسن نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ سیریز کیلئے دونوں ٹیموں کا 15 رکنی اسکواڈ ہو اور سیریز جیتنے والوں کو 15 ملین ڈالر ملیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *