نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر بھارتیوں کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا! بھارتی ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر ختم

جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائ کے لیے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے افغانستان کو شکست دے کر بھارتیوں کے خواب توڑ دیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم اُسی صورت میں سیمی فائنل تک پہنچ سکتی تھی اگر افغانستان نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائ حاصل کرلی ہے۔

Here's how India can still reach the semi-finals in T20 World Cup 2021

افغانستان بے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد وہ مقررہ اوورز میں صرف 124 رنز ہی بنا سکے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف 17 اوورز میں حاصل کرلیا جس کے ساتھ ہی اُنہوں نے سیمی فائنل میں رسائ حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کے میچ جیتنے کے ساتھ جہاں نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں رسائ حاصل کی وہیں دوسری جانب بھارتیوں کی اُمیدوں پر پانی پھر گیا۔ بھارت کی ٹیم اس میچ کے فوراً بعد ایونٹ سے باہر ہو گئ ہے تاہم بھارت کا سپر 12 مرحلے میں ایک میچ باقی ہے۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کا سامنا کرے گی جبکہ پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *